اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان سے کسی بھی خطرے کی صورت میں جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ٗپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی کوئی تجویز وزارت داخلہ کے زیر غور نہیں ۔ منگل کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سحر کامران کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر سیکورٹی میں بہتری لانے اور دہشت گردوں اور شرپسندوں کے داخلے میں کمی لانے کے لئے پاکستان کئی اقدامات کر رہا ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے فاٹا سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا بھی اس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی کوئی تجویز وزارت داخلہ کے زیر غور نہیں تاہم یہ معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان افغانستان سے کسی بھی خطرے کی صورت میں جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔