لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پوتے اور علی حیدر گیلانی کے بیٹے نے اپنے والد کی بازیابی پر خوشی کااظہار کیاہے۔ علی حیدر گیلانی کو 9مئی 2013ء کو ملتان سے اغواء کیا تھا اور گزشتہ روز 3سال بعد انہیں افغانستان سے بازیاب کروا لیا گیا ہے جس پر ان کے بیٹے جمال الدین گیلانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باباگھرآئیں گے توکھیلوں گا۔پاپا کو اتنا مس کرتا تھا کہ بتا نہیں سکتا ۔ننھے بچے نے اپنے والدکی رہائی پرانتہائی خوشی سے کہاکہ ’’آئی لویوبابا‘‘۔