لاہور(این این آئی) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے مال روڈ پر ہونے والے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے پانچ افراد کی تصاویر جاری کر دیں ، شناخت پر ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے یکم مئی کو مال روڈ چیئرنگ کراس پر تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے پانچ افراد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کی شناخت پر ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔لاہور پولیس کے مطابق شناخت میں مدد دینے والے افراد کو بھی نقد انعام سے نوازا جائے گا جبکہ ملزمان کی شناخت میں مدد دینے والے افراد کی شناخت کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھا جائے گا ۔