منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بڑی کارروائی ہوگئی، آئی ایس آئی کے 6جعلی افسران گرفتار

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور (این این آئی ) شکارپور پولیس اسنیپ چیکنگ کے دوران آئی ایس آئی کے 6جعلی افسران کوگرفتارکرکے اسلحہ اور سرکاری گاڑیوں کے نمبر پلیٹ برآمدکرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کی ہدایت پر ایس ایچ اوجہان واہ محمد ایوب پٹھان اور عمران خان زادہ کی سربراہی میں سکھر شکارپور روڈ پر سنی پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران سکھر سے آنے والی دو گاڑیوں میں سوار افراد سے جانچ پڑتال کی گئی تو انہوں نے خود کو آئی ایس آئی کا افسربتاکر فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے ان کو روک کر آئی ایس آئی سے تصدیق کروائی مگر ادارے کی جانب سے تصدیق نہ ہونے پران ملزمان کوباقاعدہ گرفتارکرلیا گیاجبکہ پولیس نے ان سے دوگاڑیوں، ایک کلاشنکوف ، دو ٹی ٹی پسٹل اور چار سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹ برآمد کرلی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سید آصف شاہ ، غلام مصطفی منگریو ، انور الدین منگریو ، محمد قاسم سہتو ، نثار احمد قائم خانی اور رفیق احمد منگریو شامل ہیں۔اس ضمن میں ایس ایس پی ناصرآفتاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو گاڑیوں میں سوار ملزمان اسلحہ سمیت شکارپو رمیں داخل ہورہے ہیں جس کے بعد ہم نے ٹیم بنا کر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی،جس دوران دو گاڑیوں میں سوار 6افراد نے خود کو آئی ایس آئی کے ملازم بتایا،جنہیں تصدیق نہ ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے برآمد ہونے والی دو گاڑیوں میں سے ایک گاڑی ٹی ایم او کنڈیارو کی ہے اور دوسری گاڑی بھی تفتیش جاری ہے ملزمان کا تعلق کنڈیارو سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…