منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

الطاف حسین کی سانسیں ،مصطفی کمال نے انتباہ کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) پاک سرزمین پا رٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کا ایم کیو ایم والوں کے پاس آنا میری با توں کا جواب نہیں اگر یہ ہے تو وہ بتائیں ان با توں کے بعد کون سا صدر اور وزیر اعظم ان کے پاس آیا ہے اگر یہ صرف الزامات ہو تے تو انہوں نے بی بی سی ورلڈ جس نے سب سے پہلے ان کے خلاف را سے فنڈنگ کے الزامات لگا ئے اس پر ہرجانہ کا دعوی داخل کیوں نہیں کیا الطاف حسین کی ابھی سانسیں چل رہی ہیں اب بھی وہ توبہ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے مقامی ہو ٹل میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج میرا لہجہ ٹھیک نہیں ہے تو وہ بھی ان کی وجہ سے ہے اگر وہ میری باتوں کو الزام کہہ رہے ہیں تو مجھے عدالت میں کیو ں نہیں لے جا تے ان کا کہنا تھا کہ جن 8 پردہ نشینوں کا ذکر کیا ہے ان کے نام بتا نے کا ابھی وقت نہیں آیا کیو نکہ ابھی تو پہلے دیئے کو مے سے وہ ہوش میں نہیں آئے کو مہ سے با ہر آء یں گے تو ان کو دوبارہ ڈوز دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی حکومت کے آسرے پر نہیں آئے ہیں اور نہ کسی سے لڑائی کرنے آئے ہیں ہم لوگوں کو بتا نے آئے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں ان کا کہنا تھا کہ میری ایم کیو ایم سمیت تمام سیا سی جما عتوں سے اپیل ہے کہ وہ مثبت سیا ست کریں اور بچوں کے ہا تھوں میں کلاشنکوف ، ٹی ٹی اور پتھر نہ دیں ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ سالہ تاریخ میں ملک میں کوئی ایسی جما عت نہیں آئی ہے جو آئے اور اور کا میاب ہو اور لاکھوں لوگ اس کے ساتھ شامل ہو جا ئیں ان کا کہنا تھا کہ پا ک سرزمین وہ جما عت ہے جس نے نہ کوئی جھنڈا بنا یا ہے اور نہ بنا ئے گی اس نے پاکستان کے جھنڈے کو اپنا جھنڈا بنا کر اس کی عزت اور توقیر بڑھائی ہے ہم سیاست کرنے نہیں آئے ہیں ٹو ٹے ہو ئے دلوں کو جوڑنے آئے ہیں کیونکہ بہت خون بہہ گیا ہے لو گوں کا الطاف حسین سے جڑنے کے باعث ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ایم کیو ایم لا پتہ کارکنوں کی بات کر رہی ہے اور کراچی میں جھاڑو لگا رہی ہے تو وہ ہما ری وجہ سے اگر وہ لا پتہ کا رکنوں کے لیے کوء بھی احتجاج کرے گی تو ہما ری شمولیت اس میں شامل وہ گی۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…