منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

’’را‘‘ سے فنڈنگ کا الزام جھوٹ ہے، ایم کیو ایم نے ایساثبوت پیش کردیاکہ جواب دینا ناممکن

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)’’را‘‘ سے فنڈنگ کے الزام کا ایم کیو ایم نے ایسا جواب دیدیا کہ جواب دینا ناممکن ،ایم کیوایم نے مصطفی ٰ کمال کی جانب سے لگا ئے گئے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ اگر را سے فنڈنگ لے رہے ہو تے تو نہ وزارتیں ملتی اور نہ کوئی وزیر اعظم اور وزراء ہما رے پاس کبھی آتے وہ خود بھی تو بیس سال تک رہے ہیں تو پھر چپ کیوں رہے تفصیلات کے مطابق سکھر پریس کلب میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے ارکان سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اور دیوان چند چاولہ کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ کروٹڑوں عوام کے محبوب لیڈر الطاف حسین کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ناور چند نا عاقبت اندیش اپنے آقاؤں کے اشارے پر بے بنیاد پروپگینڈہ کر رہے ہیں جس سے نفرت پھیل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں بھی تقاریرکے دوران مصطفے کمال اینڈ کمپنی نے قائد تحریک یک کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کی اور اس پر عوام نے نفرت کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور ریا ستی عناصر نے گذشتہ روز بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہما رے کا رکنون کے خلاف سیکڑوں جھوٹے مقدمات درج کیے ہیں چیف آف اڑمی اسٹاف اور وزیر اعلیٰ سندھ ان مقدمات کا نوٹس لیں اور ان کے ختم کرائیں ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں کھلی ہیں تو کیوں وہاں پر الزامات ثابت کیے جا تے بے بنیاد پروپگینڈہ کیوں کیا جا رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…