لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے حوالے سے پاک چین معاہدے کو خفیہ رکھنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے اورنج ٹرین منصوبے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردینے کی استدعاکررکھی ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو معاہدہ خفیہ رکھنے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تو اشتر اوصاف علی نے چیمبر میں ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت سے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26مئی تک ملتوی کرتے ہوئے معاہدے کو خفیہ رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔