منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

یوسف رضاگیلانی نے بیٹے کی رہائی کی اطلاع ملنے پر ایسا کام کردکھایا جس کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ(نیوزڈیسک)یوسف رضاگیلانی کوجلسہ میں شرکت کیلئے آتے ہوئے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع ملی ،حیرت انگیز طورپرواپسی کے بجائے جلسے میں خطاب کے لئے جانے کو ترجیح دی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر کی سیاسی اخلاقی اورہر قسم کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت ہمیشہ جاری رکھی جائیگی ٗشہیدوں کے خون کو کوئی رائیگاں نہیں کرسکتا،آپ کا،ہم سب کا کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دن اور یہ جلسہ میرے لئے بہت مبارک ہے ٗجلسہ میں شرکت کیلئے آتے ہوئے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع ملی ٗانہوں نے کہا میں نے اس کے آنے کااور اس سے ملاقات کا انتظار کرنے کیلئے وہاں نہیں رکا بلکہ قوم کے بچوں کو بھٹو کا پیغام پہنچانے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے ٗیہ وہ علاقہ ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے بننے کی وجہ بناکشمیر کی سیاسی اخلاقی اورہر قسم کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت ہمیشہ جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کشمیریوں کے مشن کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔شہیدوں کے خون کو کوئی رائیگاں نہیں کرسکتا،آپ کا،ہم سب کا کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز پاٹی ایک نظریہ اور ایک مشن کا نام ہے ٗیہ مشن بھٹو کا تھابھٹو اور بی بی کو شہید کردیا گیا تاہم ان کی سوچ ان کے فلسفہ کو ختم نہیں کیاجا سکتاوہ سب لوگ جنہوں نے بھٹو کو دیکھا تک نہیں وہ بھی کہتے ہیں زندہ ہے بھٹوزندہ ہے۔انہوں نے کہا آپ دوستوں کی دعائیں ہیں جن کی وجہ سے میرا بچہ بازیاب ہوا ہے ٗبچے کی بازیابی کی اتنی بڑی خبر کے باوجود میں نے یہاں آکر قوم کے بچوں کو بھٹو کا پیغام پہنچانے کو ترجیح دی ۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کو عظیم الشان جلسہ کے انتظام پر مبارکباد پیش کی



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…