اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) با غ آزاد کشمیر میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو نے جلسے سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہماراپہلا جلسہ ہے مجھے بڑی خو شخبری ملی ہے کہ میرا بھائی علی حیدار گیلا نی آج با زیا ب ہو گئے ہیں۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی افغان طالبان کی طویل حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے،مپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت آخری سانسیں لے ہی ہے ٗ میاں صاحب کو پانا ما لیکس کے معاملے جواب دینا ہی ہوگا ٗ پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے چھوٹوگینگ کا خاتمہ کرکے اس کی لوٹ مار کو ختم کرنا ہوگا ٗسوڈان میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا ٗعلی حیدر گیلانی کو آزادی ملی ہے ٗ انشاء اللہ کشمیریوں کو بھی آزادی دلائینگے ٗ بھارتی وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں پر گجرات کے مسلمانوں کا خون ہے ٗمودی کو دنیا کے بہت سے ممالک دہشتگرد سمجھتے تھے ٗ ویزے بھی نہیں دیتے ٗمیاں صاحب نے مودی کو دوست بنا لیا ٗمیاں صاحب نے خارجہ پالیسی کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ٗ بلوچستان میں را کے ایجنٹ گرفتار ہوتے ہیں تو نواز شریف کوئی ایکشن نہیں لیتے ٗ عوام کی حمایت حاصل رہی تو میں عوام کو حکمرانوں سے نجات دلاؤں گا۔ منگل کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول چھوٹو گینگ نے کھول کر رکھ دیا ہے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے چھوٹوگینگ کا خاتمہ کرکے اس کی لوٹ مار کو ختم کرنا ہوگا تخت رائیونڈ کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے ۔ میاں صاحب میرا مطالبہ مان لیں اور گھر چلے جائیں ٗمیں سرکس کے شیر کا کھیل ختم کردوں گا کیونکہ میں اس کا بیٹا ہوں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے شیروں کا شکاری زرداری۔پاناما لیکس پر آپ کے کیمپ سے آنے والے مختلف بیانات اور ایک کے بعد ایک جھوٹ نے آپ کے کیس کو کمزور کرکے آپ کو مشکلات میں پھنسادیا ہے۔ آپ عوام کو جواب دہ ہیں لیکن آپ نہ ہی اسمبلی میں آتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کو جواب دیتے ہیں ۔ نواز شریف میرا مطالبہ مان لیں اور گھر چلے جائیں،چیف منسٹر پنجاب ہاؤس میں بیٹھے چھوٹو گینگ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا۔پاناما لیکس کی تحقیقات اپنی جگہ لیکن میں نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام اداروں سے سوال کرتاہوں کہ آپ حکومت کے مخالفین کے خلاف تو فوری طورپر تحقیقات شروع کردیتے ہیں لیکن 500 ارب روپے کے گردشی قرضوں ،اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ کے اقبالی بیان، نندی پور منصوبے ، ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کون کریگا۔ نیب قومی احتساب بیورو ہے یا ن لیگ بیورو ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ قافلہ آج باغ پہنچ چکا ہے یہ وہ باغ ہے جو 2005 کے زلزلے میں اجڑ گیا تھا اس کو دوبارہ باغ بنانے میں پی پی کا کردار اہم تھااس الیکشن پر کشمیر کے مستقبل کا دارومدار ہے الیکشن میں دھونس دھاندلی سے ن لیگ کامیاب ہوگئی تویہ ایسا ہی ہوگا کہ کشمیر کے عوام نے نواز شریف کی ملک دشمن پالیسیوں کی حمایت کردی ہے یہ الیکشن ان طاقتوں کے خلاف ریفرنڈ م ہے جو ملکی مفاد پر ذاتی کاروبار کو ترجیح دیتی ہیں۔ہم نے ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کیلئے بات کی ہے اقوام متحدہ سے پوچھتاہوں کہ 67 سال ہوگئے لیکن اپنی ایک قرار داد پر عمل نہیں کراسکے اگرسوڈان میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا۔ آج میرے بھائی علی حیدر گیلانی کو آزادی ملی ہے اور انشااللہ کشمیریوں کو بھی آزادی دلائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج بھارت میں وہ شخص برسر اقتدار ہے جس کے ہاتھوں پر گجرات کے مسلمانوں کا خون ہے ۔ مودی وہ وزیر اعظم ہے جسے دنیا کے بہت سے ممالک دہشتگرد سمجھتے تھے اور ویزہ دینے سے بھی انکاری تھے اس کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر بھارتی خارجہ پالیسی کے ماہرین بھی پریشان تھے لیکن ایسے وقت میں ہمارے نادان حکمران گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کوسہارا دینے کیلئے اس کی تقریب حلف برداری میں پہنچ گئے۔ میاں نواز شریف بھارت نوازی میں اتنے آگے بڑھ گئے کہ حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنا گوارا نہیں کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔میاں صاحب آپ نے مودی کو اپنی دوستی کا ایسا سرٹیفکیٹ دیا ہے کہ اسے مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت کی طرف سے سب سے بڑا سول ایوارڈ مل رہاہے۔؟نواز شریف نے اپنی سالگرہ کا کیک مودی کے ہاتھوں کٹوا لیا ، انہیں یہ کیوں یاد نہیں کہ مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اپنے عروج پر تھا ۔ وزیر اعظم را کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، بلوچستان میں را کے ایجنٹ گرفتار ہوتے ہیں تو نواز شریف کوئی ایکشن نہیں لیتے ٗانہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے خارجہ پالیسی کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ، یہ ریاست کے ریاست سے تعلقات نہیں ، انڈیا ہمارا دشمن ، افغانستان اور ایران بھی ہمارے خلاف ہیں ، کشمیری بھائیو یہ الیکشن آپ کی عزت اور کشمیر کے مستقبل کا سوال ہے اگر یہاں کے عوام نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا تو میرا وعدہ ہے کہ میں اس ملک کو عالمی برادی میں اس کا اصل مقام دلاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے صرف ایک اورنج ٹرین کیلئے 5 گرجا گھروں کو گرایا جارہا ہے ایک طرف اورنج ٹرین کیلئے 162 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف آزاد کشمیر کا مجموعی بجٹ صرف 68 ارب روپے ہے۔ ن لیگ کی حکومت کسانوں کے حقوق کے تحفظ میں بھی ناکام ہوچکی ہے ان کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں ۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ آزاد کشمیرکا الیکشن اہم اور تاریخی ہے اوراگر یہاں سے (ن) لیگ جیت گئی تو ایسا لگے گا کہ وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی دوستی کی حمایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمان اقلیت میں تھے ، انہوں نے مل کر پاکستان بنایا ، اس لئے کہ یہاں پر کسی کو عقیدے کی بنیاد پر تنگ نہ کیا جائے ٗ ہمارا دین بھی اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کسان اپنی محنت سے فصلیں اگاتا ہے اور نواز شریف وہی فصلیں انڈیا سے درآمد کرلیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اہنے دور حکومت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جس کا درس ہمارے مذہب نے دیا ہے ٗ آج نواز حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور ہچکولے کھا رہی ہے ، اگر عوام کی حمایت حاصل رہی تو میں عوام کو ان حکمرانوں سے نجات دلاؤں گا ۔ اس موقع پر انہوں نے نعرہ لگایا۔’’شیروں کا شکاری زرداری‘‘۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں کشمیر پر بیان بازی کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا نہ ہی کوئی منصوبہ شروع کیا ہے ٗکوئی یونیورسٹی ، کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھوں میں کمان ہے اور آپ کمان ہیں، آئیں مل کر ظالموں کیخلاف تیر چلائیں اور ان کا خاتمہ کردیں ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے نعرہ لگایا ۔زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ٗزندہ ہے بی بی زندہ ہے ٗیا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور۔ کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو ٗ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو ۔
بلا ول بھٹو کو جلسے سے پہلے بڑی خو شخبری مل گئی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن ...
-
زلزلے کے جھٹکے
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے ...
-
یہ عرب اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے ،قطر اجلاس میں ...
-
حماد اظہر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ،ڈیل کے تحت بھاگے ہوئے ...
-
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی ...
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
سائنسدانوں نے جگر کی مہلک بیماری کی اہم وجہ دریافت کرلی
-
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ ...
-
سیلاب میں گھری بستی میں 40فٹ لمبا اژدھا نکل آیا
-
دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا ...
-
30ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو
-
زلزلے کے جھٹکے
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
یہ عرب اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے ،قطر اجلاس میں الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستا...
-
حماد اظہر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ،ڈیل کے تحت بھاگے ہوئے ہیں ‘ بجاش نیازی کا دعو...
-
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف...
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
سائنسدانوں نے جگر کی مہلک بیماری کی اہم وجہ دریافت کرلی
-
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
-
سیلاب میں گھری بستی میں 40فٹ لمبا اژدھا نکل آیا
-
دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف
-
30ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو
-
لوگ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کن مقاصد کیلئے کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں