لاہور ( این این آئی ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے ”ویلکم بیک “کا ٹویٹ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کی تین سال اور ایک دن کے بعد افغانستان سے بازیابی پر شہباز تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویلکم بیک علی حیدر گیلانی کا ٹوئیٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ2016 ءپاکستان کے لئے بہت اچھا سال ہے اللہ ان کے اہلخانہ کو یہ خوشیاں مبارک کرے ۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کو بھی اگست 2011ءمیں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواءکر لیا گیا تھا اور رواں سال 8مارچ کو انہیں بازیاب کروایا گیا ہے ۔