اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک ) یو سف رضا گیلا نی کا بیٹا علی حیدر گیلا نی کو افغا نستا ن سے با ز یاب کر ا لیا گیا افغا ن سفیر نے علی حیدر کی با ز یا بی کی اطلا ع دی بلا و ل نے اپنے ٹو یٹ میں بتا یا کہ یو سف رضا گیلا نی کے بیٹے علی حیدر کو افغا نستان کو با ز یا ب کر الیا گیا ہے علی گیلا نی کو کا میاب آپریشن کے بعد با ز یا ب کر ا لیا گیا ۔ علی حیدر گیلا نی کو پی پی200 کے انتخا بی مہم کے دوران اغواء کیا گیاتھا علی حیدر گیلا نی 3 سال بعد با ز یا ب کر ا لیا گیا ۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو انتخابی مہم کے دوران 9 مئی 2013 ء کو اغوا کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کی بازیابی اور تلاش کیلئے کوششیں جاری رہیں ۔ علی حیدر گیلانی کو تین سال بعد افغانستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ افغانستان کے سفیر نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے ٹیلی فون کیا اور انہیں ان کے بیٹے کی بازیابی کی خوشخبری دی ۔ اس سے قبل سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے کو بھی افغانستان سے ہی بازیاب کرایا گیا تھا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔ عبدالقاد گیلا نی نے بیا ن دیتے ہو ئے کہا کہ میرے دل کو ابھی بھی تسلی نہیں ہے کہ علی حیدر کو با زیا ب کرالیا گیا ہے ۔علی حیدر گیلا نی کو میڈیکل چیک اپ جا ری ہے رپور ٹ آنے کے بعد پا کستان بھیجا جا ئے گا ۔