اسلام آباد: وزارت داخلہ کو خیبر پختونخواہ پولیس کی طرف سے تیار کردہ پشاور امام بارگاہ دھماکوں کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔پشاور پولیس اور بم دسپوزل اسکارڈ کی جانب سے دی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امامیہ مسجد حیات آباد میں 4 خود کش حملہ آور داخل ہوئے،3 حملہ آوروں نے خود کش حملہ کیا، چوتھا حملہ آور گولی کا نشانہ بنا۔رپورٹ کے مطابق چوتھے حملہ آور کی خود کش جیکٹ نہیں پھٹی، جسے بعد ازاں بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنایا۔رپورٹ میں وزیرداخلہ کو بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے3 حملہ آوروں کی ٹانگیں ، ایک حملہ آور کی لاش اور 3 کار آمد ہینڈ گرینڈ برآمد ہوئے، جنہیں بروقت ناکارہ بنا دیا گیا۔