منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے سارے نام سامنے آگئے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے سارے نام سامنے آگئے ، دوسری قسط میں 250 آف شور کمپنیاں ہیں جن کے 400 پاکستانی مالکان ہیں ، کراچی کے 150 سے زائد اور لاہور کے 100 سے زائد شہریوں نے آف شور کمپنیاں بنائی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے سارے نام سامنے آگئے ۔ جس میں 250 آف شور کمپنیاں ہیں اور ان کے 400 کے قریب پاکستانی مالکان ہیں ۔ کراچی کے 150 سے زائد شہری آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ لاہور کے 100 سے زائد شہری آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں جب کہ اسلام آباد، پشاور اور گجرات کے شہری بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ پاکستان میں سب سے زیادہ سیف اللہ خاندان کے سات افراد 30 سے زائد آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ،جن میں جاوید سیف اللہ اکیلے ہی 17 کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ عمران خان کے دوست زلفی بخاری کی بہنوں کی 6 آف شور کمپنیاں ہیں ۔ آف شور کمپنیوں کے 56 مالکان کا تعلق کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ہے جب کہ کلفٹن کراچی کے 35 رہائشی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ گلبرک لاہور کے 19 شہری آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ یہ کمپنیاں 1988 سے 2015 تک کے عرصے میں رجسٹرڈ کرائی گئیں ۔ 2007 میں ایک ہی سال میں 27 کمپنیاں رجسٹر ہوئی ۔ برٹش ورجن آئی لینڈ نے پاکستانیوں کی 153 آف شور کمپنیاں ہیں ۔ سب سے پرانی کمپنی 1988 میں میاں ضیاء الدین طور کے نام پر رجسٹر ہوئی تھی جب کہ سب سے نئی کمپنی 2015 میں ماجد صدیقی داؤد کے نام سے رجسٹر ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…