منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے میں نیا سکینڈل،وزیراعظم کی منظوری سے انوکھاکام ہوگیا

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ائیر لائن میں ضابطہ اخلا ق کی دھجیاں اڑا دی گئیں،چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر بغیر تعلیمی قابلیت کے غیر ملکی جرمن شہری برنڈ ہلڈن کو تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے میں تعینات ہونے والے جرمن چیف آپریٹنگ آفیسر مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود اس کو پی آئی اے کا سی او او تعینات کیا گیا ہے ،پی آئی اے کی جانب سے خالی آسامی پر اشتہار دیا گیا تھا جس میں عہدے کے لئے بزنس مین ماسٹرز یا ائیر وناٹیکل انجینئر کا معیار بتایا گیا تھا تاہم برنڈ ہلڈن کے پاس سرے سے کوئی باقاعدہ تعلیمی سند ہی نہیں ہے ،اشتہار میں مارکیٹنگ ،فنانس اور فلیٹ پلاننگ میں 20 سالہ تجربہ مانگا گیا،نئے جرمن چیف آپریٹنگ آفیسر برینڈ ہلڈن نے برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی سے جنرل مینجمنٹ پروگرام کیا ہے ، برینڈ ہلڈن کی جانب سے جمع کرائی گئی ’’ سی وی ‘‘ میں تعلیمی سند کا ذکر تک نہیں ہے ، صرف جزوقتی کورسز اور اپرنٹس شپ کا ذکر ہے یہ دوہفتے کا کورس ہے جس کو اعلی تعلیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے ،برینڈ ہلڈن کے پاس صرف ٹرمینل ہلڈنگ اور ائیر پورٹ سروسز کا تجربہ ہے،ایوی ایشن کے مطابق اس کو شارٹ لسٹ میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ سی او او بن گئے۔ذرائع نے بتایا کہ برینڈ ہلڈن کی اس وقت عمر60 سال سے زائد ہے جو معیار پر پورا نہیں اترتے اسلئے اس کی منظوری وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے لی گئی ،برینڈ ہلڈن کی تنخواہ لاکھوں روپے ہے اور اس کے الاؤنس اور دیگر مراعات الگ ہیں



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…