پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس پر متحد اپوزیشن جماعتیں ذرا سی بات پرمنتشر ہوگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پانامہ لیکس پر متحد اپوزیشن جماعتیں 12 مئی کو خیبر پختونخوا کی نشست پی کے 8 پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر منتشر ہوگئی ہیں۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشر ف نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں راجہ پرویز اشرف نے خیبرپختونوا کی حکومت کے خلاف سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانے کے لئے حکومتی مشینری متحرک ہوگئی ہے اور مقامی انتظامیہ کو ووٹرز پر دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے حلقے میں فوج تعینات کی جائے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹی کے امیدوار کو جتوانے کے لئے سرکاری کوششیں امن وامان خراب کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ پی کے 8 مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب اکبر حیات کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مذکورہ نشست پر پولنگ 12 مئی کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…