پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس میں نام،علیم خان نے گیم اُلٹ دی،حکومت کو ہی مشکل میں ڈال دیا

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی خبروں میں تین بار نام آگیا حالانکہ اس کمپنی کو پہلے ہی اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کر چکا ہوں ، کمپنی کا نام ٹیکس گوشواروں میں بھی شامل ہے اور ایف بی آر کو بھی فہرست دے چکا ہوں ، حکومت کی جانب سے میرے خلاف ساز ش کر کے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، لندن کے چار فلیٹس فروخت کرکے سارا پیسہ پاکستان لانے کو تیا رہوں ، نواز شریف اور اس کے بیٹے بھی اثاثے فروخت کر کے پیسہ پا کستان میں لائیں ، آئندہ ایل ڈی اے سٹی کا بہت بڑا فراڈ سامنے آنے والا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ میری جس کمپنی کا نام لکھ کر لیکس کی جا رہی ہیں اس کمپنی کا نا م تو میں کئی مرتبہ پہلے ہی ڈکلیئر کر چکا ہو ں ، الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور نیب سمیت تمام متعلقہ اداروں کواپنے اثاثہ جا ت کی فہرست دے چکا ہو ں ، میں 3لاکھ 81ہزار پاؤنڈ کے اثاثہ جات کا مالک ہوں جس میں سے آدھا سرمایہ میرے اور آدھا میری بیوی کے نام ہے ، اس لیک میں میرا نا م پہلی مرتبہ نہیں بلکہ تیسری مرتبہ آیا ہے کیونکہ و زیر اعظم ہاؤس میں پو را سیل بنا ہو ا ہے جس کا کام ہی سار ادن علیم خان کے اثاثہ جات کا کھو ج لگا نا ہے ، اگر لیکس ہی کرنی ہیں تو وہ کر یں جو میں نے قوم سے چھپائے ہوں ، یہ کیا بات ہے کہ بار بار آپ میری ایک ہی کمپنی کا نام لے دیتے ہیں جو کہ پہلے ہی ڈکلیئرڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی خبروں میں میر انام پہلے 4 اپریل ، پھر 19 اپریل اور آج تیسری مرتبہ پھر آیا ہے مگر پانامہ لیکس میں میرا نام نہیں آتا ۔یہ ایسی خبروں میں بار بار علیم خان کا نام کون لکھوا رہا ہے ، اس کے پیچھے صرف اور صرف حکومت ہے ۔ مجھے ابھی تک کوئی لیگل نو ٹس نہیں آیا لیکن پھر بھی میں نے وکلاء کو مشاورت کیلئے بلایا ہے ، مسلم لیگ (ن)چاہے ایف بی آر اورنیب میں میری انکوائریاں شروع کروا دے چاہے مجھے گرفتار بھی کر وادے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تو اپنے تمام اثاثے پہلے دن ہی عمران خان کے سامنے رکھ دیئے تھے ،اب چاہے میری جا ن چلی جائے لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہو ں اور رہوں گا، حکمران میرے خلاف اس لیے سازش کر رہے ہیں کیونکہ میں ان کی نیندیں حرام کر رہا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر احتساب شرو ع کرنا ہی ہے تو نو از شریف سے کریں ، وزیر اعظم اس کے بیٹے اور اس کا سارا خاندان بھی بیرون ملک اثاثے فروخت کر کے سار اپیسہ پاکستان میں لائیں،میں بھی لندن کے چار فلیٹس فروخت کرکے سارا پیسہ پاکستان لانے کو تیا رہوں ،ان تمام پیسوں پر جتنا ٹیکس بنے گا وہ بھی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے لو گوں کی جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے تومیاں صاحب پوری قوم کو دکھاتے کیوں نہیں ، میاں صاحب قوم سے سچ بولیں ، علیم خان این اے 122کے بعد ہی کیوں چبھ رہا ہے ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…