لاہور (این این آئی )پولیس نے خاتون کے پر اسرار قتل کا معمہ حل کر لیا ، خاوند نے بیوی کو سر میں ہتھوڑا مارکر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق غالب ما رکیٹ کے علاقے میں 30سالہ خاتون بدر النساء کے پر اسرار قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پو لیس کے تفتیشی افسر خالد وڑائچ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر انیس نے بیوی کو سر میں ہتھوڑا مارکر قتل کرنے کا اعتراف کر کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ بیوی بد ر النساء سے کھانامانگا لیکن اس نے انکار کر دیا جس پر اسے غصہ آگیا اور اس نے بدالنساء کے سرپر ہتھوڑا مار کر اسے قتل کر دیا ۔ خالد وڑائچ کے مطابق ملزم انیس نے واقعہ کے بعد قتل کو چھپانے کی خاطر اسے خود کشی کا رنگ دینے کی کو شش کی تھی ۔ ملزم انیس کے اعتراف جرم کے بعد مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔