کوئٹہ (این این آئی)نیب کی مشتاق احمد رئیسانی کیس میں اہم پیش رفت سابقہ سیکرٹری خزانہ کے انکشاف پر ایکسین اور ٹھیکے دار گرفتار،ایکسین 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے ۔ترجمان نیب کے مطابق سابقہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کے دوران تفتیش بیان اور ناقابل فہم ثبوتوں کی بناہ پر نیب نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو قلات طارق علی کوکوئٹہ جبکہ ٹھیکیدار سہیل مجید کو کراچی سے گرفتار کر لیا ۔ گرفتار افراد کرپشن کیس میں نیب کے زیر حراست سابقہ سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کے سہولت کار تھے ۔دونوں افراد کو نیب نے مشتاق احمد رئیسانی کے دوران تفتیش بیا ن اور انکے خلاف ثبوتوں کی بناہ پر گرفتار کیا ۔ کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے ایکسین کمیونی کیشن اینڈ ورکس قلات طارق علی کو پیر کو احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈکی استعدا کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت نے طارق علی کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ ترجمان نیب کے مطابق کے مطابق کراچی میں گرفتار ٹھیکدار کو کوئٹہ لانے کے انتظامات جاری ہیں، گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں