اسلام آباد (این این آئی)سعودی حکومت نے پابندی لگادی،پاکستان کی تصدیق،وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ضابطہ اخلاق کے تحت الیکٹرانک ویزا کے حصول کیلئے ٹور آپریٹرز کی وزارت مذہبی امور سے تصدیق لازمی ہے لہٰذا تمام ٹور آپریٹرز 15 یوم کے اندر اپنے تصدیق شدہ معاہدات کی دستاویزات وزارت کو ارسال کر دیں تاکہ سعودی حکومت کو بھجوایا جا سکے۔ وزارت کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے الیکٹرانک ویزا کی اجازت دینے سے قبل وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی تصدیق لازمی قرار دی ہے اور وزارت دستاویزات مہیا کرنے پر عمرہ ٹور آپریٹرز کے معاہدات کی تصدیق کرتی ہے اور اس ضمن میں اب تک 45 ٹور آپریٹرز کے معاہدات کی دستاویزات تصدیق کر چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام بھی صرف تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز سے عمرہ پیکیج لیں، تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست مملکت سعودی عرب کی ویب سائٹ haj.gov.sd پر موجود ہے لہٰذا عمرہ رقم کی ادائیگی کی رسید حاصل کریں اور ٹور آپریٹرز کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کی تفصیل سٹام پیپرز پر تحریر میں لائیں۔ ترجمان نے کہا کہ جن آپریٹرز کی تصدیق وزارت نے کر دی ہے انہیں سعودی عرب کی حکومت نے الیکٹرانک ویزے کی منظوری دیدی ہے وہ اپنے تصدیق شدہ معاہدوں کی دستاویزات 15 یوم میں وزارت کو پہنچائیں بصورت دیگر ان کے نام فہرست سے نکال دیئے جائیں گے۔ عوام عمرہ ادائیگی سے متعلق معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن سے فون نمبر 051-9201372 پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































