اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا اور میرے بچوں کا نام کسی لیکس میں موجود نہیں میں قوم کے سامنے پہلے بھی بتا چکا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ دبایا نہیں جاسکتا جب تک اس کی شفاف تحقیقات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر فیصلہ کرلینا چاہیے کہ اس معاملے کا حل نکالا جائے اور اس کیلئے ایک آزاد کمیشن بنایاجائے اس میں غیر جانبدار تحقیقات ہوں اور دوبئی لیکس اور پانامہ لیکس کے حوالے سے غیر جانبدار تحقیقات ہوں۔ اور جن لوگوں کے نام اس میں شامل ہیں یا جو قصور وار ہیں کو اس کی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور میرے بچوں کا نام کسی لیکس میں موجود نہیں۔ میں خود قوم کو بتا چکا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے نام آئے ہیں اور حکومت کے بھی چند لوگوں کے نام آئے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی شفاف تحقیقات ہوں اور اس کی بنیاد کا پتہ لگایا جائے۔