منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کیس، بہنوں کا نام آنے پر عمران خان کو کیا کرنا چاہئے؟ بڑی سیاسی شخصیت نے مشورہ دیدیا

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ لیکس میں نام آنے والے دائیں بائیں کے ساتھیوں اور بہنوں سے وہی لہجہ اختیار کریں جو مسلم لیگ(ن) اور شریف خاندان سے کرتے تھے اپوزیشن کا مقدمہ پہلے دن سے ہی جھوٹے الزامات اور بدنیتی پر مبنی تھا اپوزیشن حکومت سے گزشتہ اور آئندہ انتخابات میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے اپوزیشن نے ٹی او آرز میں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں مزید 400 پاکستانیوں کا نام آ گیا ہے جن میں عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ساتھی بھی نمایاں ہیں عمران خان اب قوم کو ان تمام سوالات کا جواب دیں گے ان پراپرٹیوں کی خریداری کے متعلق جو ان کی بہنیں اور ساتھیوں نے خریدی عمران خان کی بہنیں اور ساتھیوں نے آف شور کمپنیاں کیسے بنائیں پیسے کہاں سے آئے اور ان پراپرٹیوں کو کیوں چھپایا انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ سے آف شو کمپنی کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے عمران خان وضاحت کریں کہ کیا ان کا اس سے کوئی تعلق ہے کہ نہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو ان لوگوں کے ساتھ وہی لہجہ اختیار کرنا چاہئے جو انہوں نے مسلم لیگ اور شریف خاندان سے روا رکھا ہوا ہے صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز حکومتی اتحادی جماعتیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے پانامہ پیپرز میں مزید 400 پاکستانیوں کے نام آنے پر اپوزیشن کا موڈ تبدیل ہوتا ہوا دیکھ رہی ہیں ؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد پہلے دن سے ہی جھوٹے الزامات اور بدنیتی پر مبنی تھا نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں دور دور تک نہیںہے نواز شریف کے خاندان کے جن افراد کا نام آیا ہے ان پر کوئی لاقانونیت کا الزام نہیں ہے لیکن پھر بھی وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرےن کو تیار ہیں تاکہ سچائی پاکستانی عوام کے سامنے رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رویئے کا تعلق ہے اپوزیشن پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے اپوزیشنج اس ایشوز سے 2013 کے انتخابات میں شکست کے بعد بلدیاتی انتخابات پھر ضمنی انتخابات اور آئندہ 2018 کے انتخابات میں ہونے والی شکست کا انتقامی بدلہ لینا چاہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا اور اپوزیشن نے بھی اپنے ٹی او آرز میں اعتراف کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کر رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…