منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

الطاف حسین کتنے سال سے را سے فنڈنگ لے رہے ہیں ؟ ایم کیو ایم کے کے پرانے کھلاڑی کا انکشاف

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (نیوزڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد اور ان کے چند رفقاء 22 سال سے ”را“ سے فنڈنگ لے رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے ”را“ کے ساتھ سودا کر لیا ہے ”را“ نے جنگ لڑے بغیر کراچی کو مفلوج کر دیا ہے ہم نے قائد ایم کیو ایم کے ساتھ وقت گزارا ہے اندر باہر سب کا پتہ ہے ہم صرف کراچی کی بات نہیں کرتے ہیں بلکہ پورے پاکستان کی بات کرتے ہیں اللہ تعالی لوگوں کے دلوں میں ہمارے پیغام ڈال رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پیر کے روز خیرپور روانگی سے قبل سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد ”را“ کا ایجنٹ ہے جو اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر 22 سال سے ”را“ سے فنڈنگ لے رہے ہیں کراچی پاکستان کا شہ رگ ہے جو ”را“ کے ایجنٹ کے قبضے میں ہے قائد ایم کیو ایم نے شہر کراچی میں بدامنی پھیلانے کے لئے ”را“ سے سودا کر لیا ہے وہ کبھی نہیں چاہتے کہ کراچی میں امن ہو اگر ایسا ہوا تو ان کی ”را“ سے ملنے والی تنخواہ بند ہو جائے گی ہمیں اندر باہر سب چیزوں کا پتہ ہے کیونکہ ہم نے قائد ایم کیو ایم کے ساتھ وقت گزارا ہے ہم ملک دشمن لوگوں کے ایکسرے اچھی رح جانتے ہیں انہوں نے جس کینسر میں سادے لوگوں کو مبتلا کر دیا ہے اس سے متعلق سب جانتے ہیں جو لوگ وطن دشمنوں کے قبضے میں ہیں ہم ان کے لئے مسیحا بن کر آئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے گمراہ لوگوں سے زیادہ ہمدردی ہے جن لوگوں نے ہمارے اوپر پتھراﺅ کئے انہیں ایم کیو ایم نے گمراہ کیا ہوا ہے ہم محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں اللہ تعالی لوگوں کے دلوں میں ہمارا پیغام ڈال رہے ہیں ہم ان بچوں کے مستقل بچانے آئے ہیں جو پتھر اٹھائے ہوئے ہیں ہم صرف کراچی کی بات نہیں کرتے بلکہ پاکستان کی بات کرتے ہیں ہمارا مقصد لوگوں کو آگائی بھی دینا ہے حق بات کو پہنچانا ہے ہم نے پتھراﺅ کرنے والے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہم پیار باٹنے والے ہیں ہمیں ان لوگوں سے کوئی لڑائی نہیں لڑنی ہے انشاءاللہ واپسی پر سچل سرمست کی درگاہ پر جائیں گے ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…