پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا دارومدار کارکردگی پر ہے شہر یار خان

datetime 9  مئی‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا دارومدار ان کی کارکردگی پر ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ناکام مہم کے بعد شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا ٗ انضمام کی زیرسربراہی سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان کا نام شامل نہیں کیاممکنہ کھلاڑیوں میں نام شامل نہ ہونے کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیمپ میں شرکت لازمی ہے تاہم شاہد آفریدی نے گھٹنے میں تکلیف کے سبب کیمپ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ میں انگلش کاؤنٹی میں ہیمپشائر کی نمائندگی کیلئے مکمل فٹنس حاصل کرنا چاہتا ہوں لہٰذا میں جیسے ہی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گا، فٹنس ٹیسٹ دے دوں گا تاہم اب قومی ٹیم شمولیت کیلئے کوشاں شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کے بھی لالے پڑ گئے۔ایک انٹرویو میں شہریار خان نے کہا کہ انجری کے سبب آفریدی کے کیمپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود اصل توجہ ان کی کارکردگی پر ہی ہو گی۔اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا گزشتہ سال کی طرح سابق کپتان براہ راست سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے تو پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اسٹار آل راؤنڈر کی شمولیت کا دارومدار سلیکشن کمیٹی پر ہے۔تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے سابق کپتان پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل ہیں جس کا اختتام 30 جون کو ہو گا۔شہریار خان نے تصدیق کی کہ آنے والے دورہ انگلینڈ میں انتخاب عالم ہی قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے کیونکہ انہوں نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ باؤلنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائیگا ٗ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور گرانٹ لیوڈن کے مستقبل کا فیصلہ بھی مکی آرتھر کی پاکستان آمد پر پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…