لاہو ر(این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میو ہسپتال میں بجلی کی طویل بندش کا نو ٹس لے لیا ،آئندہ بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کےلئے فیڈر تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دو ہفتوں کے دوران میو ہسپتال میں بجلی کی طویل بندش کا نو ٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو ہسپتال کا فیڈر تبدیل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے تعمیراتی کا موں کے باعث میو ہسپتال میں گزشتہ دو ہفتوںمیں دو مرتبہ بجلی کا طویل ترین شٹ ڈاﺅن کیا گیا ۔