اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے پولٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے،تاہم انہیں سابقہ ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق میاں محمد نوازشریف نے پارٹی کے بعض سینئر اراکین کی طرف سے تحفظات سامنے آنے کے بعد اپنے پولٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے کئے گئے فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف کرمانی کی جگہ جنوبی پنجاب سے پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین میں سے کسی ایک کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے۔وزیراعظم میاں نوازشریف جو بھی ذمہ داریاں دیں گے اسے پورا کروں گا