کراچی (نیوزڈیسک)کراچی،منگھوپیر مزار کے قریب واقع گرم چشمہ ،ہزاروں سال بعد و ہ کام ہونے لگا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا، منگھوپیر کا قدیمی گرم چشمہ میں پانی خشک ہونے لگا جسکی بڑی وجہ منگھوپیر مزار کے قریب بورنگ کے پانی کی فروخت اور گاڑیوں کی سروس اسٹیشن میں گاڑیوں کی دھلائی ہے جسکے سبب زائرین اور علاقہ مکین پریشان ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ۔کمشنر منگھوپیر اور ایس ایچ او منگھوپیر کو علاقہ مکینوں اور چئیرمین منگھوپیر یوسی 5 علی اکبر کاچھیلو نے آگاہ بھی کیا ہے البتہ تاحال بورنگ سے پانی کی فروخت اور گاڑیوں کی سروس کا کام بند نہ کرایا جاسکا اگر فوری کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو قدیمی چشمہ اپنی اصل حالت کھو دیگا۔