جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں مواقع نہ ملنے کا شکوہ،سابق عظیم کرکٹر کے بیٹے کا بیرون ملک قسمت آزمائی کا فیصلہ

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی) سابق کرکٹر عبد القادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے بیرون ملک قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا ،لیگ سپنرعثمان قادر نے اپنے ملک میں مواقع نہ ملنے پر اپنے والد سے بیرون ملک کرکٹ کھیلنے کی اجازت لے لی ۔کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عثمان قادر نے گزشتہ موسم گرما میں کیپ ٹاؤن میں کلب کرکٹ کھیلی، اس سے پہلے وہ آسٹریلیا میں کھیل چکے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے دو انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیلے۔ 2010 میں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیاگیا تھا، عمدہ کارکردگی کی وجہ سے اس بات کا امکان تھا کہ انہیں 2013 میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا۔ڈومیسٹک سطح پر بھی مواقع نہ ملنے کی وجہ عثمان قادر اب ملک سے باہر اپنی زندگی کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور باقاعدہ اپنی محنت سے سامنے آیا ہوں مگر یہاں پر ہمیشہ میری ٹیم میں شمولیت پر شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے، جب بھی میں منتخب ہوا لوگوں نے سمجھا کہ مجھے میرے والد کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے، میں اب ایسی جگہ جانا چاہتا ہوں جہاں پر میں صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دے سکوں اور جہاں کوئی مجھ پر غیرضروری تنقید کرنے والا نہ ہو۔عبدالقادر کہتے ہیں کہ میں اپنے بیٹوں کیلئے سلیکٹرز کے پاس نہیں جاسکتا، میرے بڑے بچے بھی کم باصلاحیت نہیں تھے لیکن انہیں مواقع نہیں ملے مگر عثمان کو میں نے اجازت دے دی ہے کہ جہاں سے بھی اس کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع ملتا ہے وہ انہیں حاصل کرسکتا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…