لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پولیس کے بنیادی نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ عوامی شکایا ت کے ازالے کے لئے پبلک ڈیلنگ کے اختیارات تھانہ محرروں سے لیکر پولیس اسٹیشن اسٹنٹس کو دیدیئے جائیں گے ۔