اسلام آباد/لاہور (این این آئی )حکومت نے پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے خط کا جواب تیار کر لیا ،حکومتی اکابرین کی رائے کے مطابق اپوزیشن کے ضابطہ کار کے بیشتر نکات قابل عمل نہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی اکابرین کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ، وزیر اعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ اور اشتر اوصاف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے خط کا جائز ہ لینے کے بعد اس کا جواب تیار کر لیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ضابطہ کا ر کے بیشتر نکات قابل عمل نہیں ۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24گھنٹے میں حکومت کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے ۔