ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم اٹھے تو خود کو جیل میں پائیں گے‘ بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ پنجاب میں رئیسانی سے بڑے چور بیٹھے ہیں، نیب کا خاموش رہنا اور کارروائی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قرض معاف کروانے والے بھی قومی مجرم ہیں انکا بھی کڑا احتساب کرتے ہوئے ملکی دولت واپس لی جانی چاہیے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ احتساب کے عمل سے ہر شخص کو گزارا جائے۔ وزیر اعظم احتساب سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہیں ہیں لیکن وہ خواب غفلت میں ہیں اور جب وہ اٹھے تو خود کو ا ڈ یالہ میں پائیں گے جس دن حقیقی احتساب کا کوڑابر ساموجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔ میاں محمود الر شید نے مزید کہا کہ کرپشن سے پاکستان کے وجود کو خطرہ ہے ، ملک کو بچانا ہے تو کرپشن کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جائیں اور انہیں چو کوں اور چوراہوں میں لٹکایا جائے تاکہ ان کی آنے والی نسلیں بھی کرپشن سے توبہ کر لیں۔ سیکرٹری بلوچستان سے متعلق سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مشتاق رئیسانی چھوٹا چور ہے پنجاب میں اس سے بڑے مگر مچھ بیٹھیں ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ وہ محفوظ ہیں ان پر کارروائی نہیں ہو رہی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…