لاہو ر( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے احتساب کیلئے خود ہی ٹی او آرز طے کرنے ہیں تو پھر احتساب کیسے ہو گا؟پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اسی لئے عوام اس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اب خاموش نہیں رہیں گے حکومت کو ہر جگہ اور ہر فورم پر احتساب یاد کرواتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ میثاق جمہوریت ہے لیکن اگر حکومت میں خامیاں ہیں تو اس کی حمایت نہیں کر سکتے اور جو غلط ہے اسے سرعام غلط کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم دباؤ میں ہوتے ہیں توان کا لہجہ اپو زیشن کے ساتھ یکسر تبدیل ہوجا تا ہے لیکن جب یہ دباؤ سے نکل جا تے ہیں تو مسل دکھانا شروع کر دیتے ہیں، حکومت کو اپنا یہ رویہ تبدیل کرنا چاہیے ۔