ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور کے جلسے کاسبق،تحریک انصاف نے فیصل آباد کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے جلسے میں شریک خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقع کے بعد پی ٹی آئی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فیصل آباد میں 20 مئی کو ہونے والے جلسے کیلئے فول پروف انتظامات کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ خواتین انکلوژر میں داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنائے جائیں گے تاکہ خواتین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ خواتین کی حفاظت کیلئے 100 کارکن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح خواتین کی سائیڈ پر مردوں کا داخلہ بھی مکمل طور پر بند ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواتین رہنماوں کیلئے الگ سٹیج نہیں بنایا جائے گا بلکہ ایک ہی مرکزی سٹیج 25 فٹ چوڑا، 60 فٹ لمبا اور 15 فٹ اونچا ہوگا۔ مذید براں فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی فیصل آباد کے تمام دھڑے شریک ہوں گے اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…