ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

25ہزار جعلی ووٹوں کے اندراج ،این اے122کا حساب ،عبدالعلیم خان پھر ایکشن میں آگئے

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایاز صادق کب تک عدالتی احکامات اوردفتری کاروائیوں کے پیچھے چھپیں گے انہیں بالاخر این اے122کے عوام کا سامنا کرنا ہو گا اور دوسروں پر جعلی اسٹام پیپر کا الزام لگانے والوں کو 25ہزار جعلی ووٹوں کے اندراج و منتقلی کا جواب دینا ہو گا۔ عبدالعلیم خان نے این اے122کے علاقے انجن شیڈ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی سپیکر خاطر جمع رکھیں انہیں بھاگنے نہیں دیں گے اور ہر قیمت پر این اے122کے ضمنی الیکشن کا حساب لے کر رہیں گے ۔ایک سوال پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان ہم سب کیلئے مثال اور قابل احترام ہیں عمران خان نے کبھی اُن کے خلاف کوئی بات نہیں کی البتہ سردار ایاز نے صادق کا نام بدنام کیا وہ صادق اور امین نہیں رہے اور وہ سردار بھی مشرقی پنجاب والے ہیں اُن سے این اے122کے عوام سوال پوچھتے ہیں کہ گذشتہ 14برسوں میں کتنے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائے یا کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیے ۔انہوں نے کہا کہ آج آئے روز این اے122میں پھرتیاں دکھانے کی بجائے انہیں محنت کرنی ہو گی اور لوگوں کے دل جیتنے ہوں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ این اے122کے ضمنی الیکشن پر سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں بے ایمانی اور جھوٹ بے نقاب ہو گا انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب ایک مرتبہ پھر سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ ہوکر گھر کی راہ لینی ہو گی۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ ایاز صادق این اے122میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حقائق میڈیا کے سامنے رکھیں تا کہ دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م این اے122کے عوام کی خدمت کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ ،ویل چئیرز کی تقسیم اور ڈسپنسریوں کے قیام سمیت فلاحی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم عوام کی کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر خدمت جاری رکھیں گے ۔عبدالعلیم خان نے مدرز ڈے کے حوالے سے کہا کہا میں اس حلقے کی تمام ماؤں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنی مساعی کے مطابق اُن کے مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھیں گے اور انہیں پینے کے صاف پانی سے لے کر صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔اس موقع پر پی پی147 سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے اس علاقے کی ہمیشہ دل و جان سے خدمت کی ہے اور یہاں کے عوام نے بھی ہمیشہ اُن کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…