سکھر(این این آئی)سکھر میں مصطفی کمال کے ساتھ وہ ہی ہوا جس کی توقع تھی،صورتحال کشیدہ،سکھرمیں مصطفےٰ کمال اور انیس قائمخانی کی آمد ،مخالفین کی جانب سے استقبالیہ (ویلکم )بینر نامعلوم لوگوں نے پھاڑ دیئے گئے ،کئی پینافلیکس پر سیاہی بکھیر دی گئی تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پا رٹی کے رہنما مصطفےٰ کمال اور انیس قائمخانی کے دورہ سکھر کے موقع پر ان کی آمد کے لیے پاک سر زمین پا رٹی کے کارکنون کی جانب سے شہر بھر میں رات گئے ویلکم بینر ز لگا ئے گئے تھے کا رکنوں کی جانب سے بندرروڈ ، میانی رود وی دگر علاقوں میں لگا ئے گئے بینرز اور پینا فلیکس کو ناملعوم افراد نے پھا ڑ دیا ہے اور ان کے پینافلیکس پر کالی سیاہی بکھیر دی ہے جس پر پاک سرزمین پا رٹی کے کارکنوں میں اشتعال پا یا جا تا ہے۔