ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے اس کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیں، خورشید شاہ

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سے ٹی او آرز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں مگر حکومت رابطہ بھی تو کرے، مذاکرات جمہو ریت کا حسن ہوا کرتے ہیں، پارلیمنٹ وزیر اعظم کا حلقہ ہے، اگر وہ اس سے بھاگنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، حکومت الزام تراشیوں کی باتیں کر رہی ہے مگر ہم نے خوامخواہ ٹی او آرز نہیں بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو سکھرمیں سول اسپتال کے شعبہ سی ٹی اسکین کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں صاحب اگر ڈرنے اور گھبرانے کی باتیں نہ کرتے تو اچھا ہوتا، انہیں ڈرنا ہی نہیں چاہئے، کوئی بھی سیاست دان ڈرتا یا گھبراتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ قوم کو فیس کرنا چاہتے ہیں تو اس سے بڑھ کر اچھی بات کیا ہو گی۔ سید خورشیدشاہ نے کہاکہ پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے، اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں مگر مجرموں کی بھی کٹیگریز ہوا کرتی ہیں، ہمیں قرض معاف کرانے والوں کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سید خورشیدشاہ نے کہاکہ میں نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…