اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈال کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے، وزیراعظم دانستہ طور پر اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں،وزیراعظم کے استعفے پر ہمارا موقف اصولی ہے،یوسف رضا گیلانی پر الزامات لگے تو وزیراعظم نواز شریف نے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، آپ اپنے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے خود مستعفی ہوں۔وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تو بیرون ملک کچھ بھی نہیں، ہم ملک چھوڑ کر کہاں جائیں گے،ای سی ایل میں نام ڈال کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے، ایک آمر کو تو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ دے کر حکومت نے بیرون ملک بھیج دیا لیکن سیاسی لوگوں کو نت نئے ہتھکنڈوں سے پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دانستہ طور پر اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں،وزیراعظم کے استعفے پر ہمارا موقف اصولی ہے،یوسف رضا گیلانی پر الزامات لگے تو وزیراعظم نواز شریف نے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا، آپ اپنے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے خود مستعفی ہوں۔