لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تحر یک انصاف کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے ‘عمران خان اب جہا نگیر خان ترین اور عبد العلیم خان کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف پانامہ لیکس پر بحث کر نے سے بھاگتی ہے مگر ہم بحث کیلئے تیار ہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا بلکہ آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کو پتہ ہے پانامہ لیکس سے انکو کچھ ملے گا مگر وہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اب عدلیہ نے کمیشن بنانا ہے جیسے ہی کمیشن بن جا ئیگا قوم کے سامنے دووھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس تحر یک انصاف کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے (ن) لیگ کی حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے کسی اتحادسے کوئی خطر ہ نہیں کیونکہ اپوزیشن جماعتیں خود ہی اختلافات کا شکار ہو چکیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام معاملات جہا نگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کے ہاتھوں میں ہیں اس لے عمران خان دونوں کو بچانا چاہتے ہیں تاکہ انکا خرچہ پانی چلتا رہے۔