پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

یکم شعبان اور شبِ برا ت کب ہوگی ، مفتی منیب الرحمن نے اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1437 ؁ھ کا چاند نظرنہیں آیا، یکم شعبان بروز پیر 9مئی کو ہوگی اور شبِ براء ت اتوار22مئی ( اتواراور پیر کی درمیانی شب)کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی سے علامہ عبداللہ غازی ،سید شاہد علی جیلانی چیف اسپیس منیجر سپارکو غلام مرتضیٰ اور زونل کمیٹی سے قاری نذیر احمدنعیمی، مولانا صابر نورانی، مولانا اسددیو بندی ، حافظ محمد سلفی ،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے ڈپٹی ڈائرکٹر محکمۂ موسمیات عبدالرشید نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات اور محکمۂ موسمیات کے تمام مراکز سے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم شعبان1437 ؁ھ پیر 9 مئی کو ہوگی اور شبِ براء ت اتوار22مئی ( اتواراور پیر کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔رجب المرجب کا مہینہ30دن کا ہوگا ،یکم شعبان کو چاند نسبتاً بڑا دکھائی دے گا اور دیر تک مطلع پر رہے گا ،لہٰذا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اتفاقِ رائے سے یہ قرار داد بھی منظورکی گئی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آتش بازی کے سامان کی تیاری ،اس کے اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے کی ممانعت کے قانون پر لفظاً ومعنیً عمل کرائیں اور اس کی پوری نگرانی کی جائے اور موجودہ حساس حالات میں اس پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…