اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو کس بات کا انتظار ہے؟ شاہ محمودقریشی زبا ن پر لے آئے

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے ٗہماری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ٗ ہم بھی وزیر اعظم کی جانب سے رابطہ کیے جانے کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد متحدہ اپوزیشن مزید مشاورت کریگی ٗ بجٹ کا محافظ اس پر ہاتھ صاف کر نا شروع کر دے تو گلشن کا خدا ہی حافظ ہے ۔ہفتہ کو ملتان بار کے صدر کو عمران خان کا خط پیش کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان کا خط بار کی خدمت میں پیش کرنے آیا ہوں گھوم پھر کر یہیں آنا پڑتا ہے کیونکہ بار کے بغیر کام نہیں چلتا ٗپاناما لیکس کے معاملے پر مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے ملک کی 9 سیاسی جماعتوں نے ٹی او آرز بنائے ہیں اور ٹی او آرز بنانے میں اعتزاز احسن نے بنیادی کردار ادا کیا ٗ حامد خان کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن کا کینسر جان لیوا ہوگیا ہے مشتاق رئیسانی کے گھر سے رقم ملنا اس کی بڑی مثال ہے جو بجٹ کا محافظ ہے اگر وہی اس پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردے تو گلشن کا خدا ہی حافظ ہے۔سینئر بارکونسلز نے متفقہ طور پر 3 قرار دادیں پاس کی ہیں جن میں سے انہوں نے اپنی ایک قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کو تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے تک مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ بار کونسل کے اس مطالبے سے پاکستان تحریک انصاف کے موقف کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کے لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان صادق خان کا تاریخ میں پہلی بار لندن کا میئر منتخب ہونا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ میں صادق خان کے والد، بیوی اور ان کے اہل خانہ کو اپنی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…