اسلام آباد: ترک وزیر اعظم احمد اوغلو دو روز تک پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے۔ اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ترک وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اس کے لیے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے جائیں گے جس کے لیے پولیس نے ابھی سے ریہر سل شروع کر دی ہے۔ اور ترک وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی جائے گی۔