لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں اپنی 4سالہ کزن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی ایس پی عابد پہلوان کاکہنا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزم جانسن عرف بلی نے چند روز قبل اپنی چار سالہ کزن کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف تھانے میں درخواست دی گئی تھی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اب بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔