لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب سے تنبیہ ملنے کے بعد پنجاب حکومت نے اپنے افسران کو غیر قانونی کاموں سے باز رہنے کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز سمیت سرکاری افسران کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ افسران کسی بھی ایسی چیز کا حصہ نہ بنیں جس سے ناجائز فائدہ پہنچے جبکہ وزرا ء اور مشیر سرکاری افسران پر دباؤ نہ ڈالیں، سرکاری افسران کسی کے غلط کام پر کوئی دباؤ قبول نہ کریں اگر کوئی سیاستدان ناجائز کام کیلئے پریشر ڈالے تو اس حوالے سے سپریم کورٹ اور نیب کو آگاہ کیا جائے جس کے بعد نیب اور عدالتیں ایسے گٹھ جوڑ کو سختی سے روکیں گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا گٹھ جوڑ میرٹ کی تباہی کا باعث ہے اس لیے اس سے گریز کیا جائے۔
غیرقانونی کام،نیب کے انتباہ نے کام کردکھایا،پنجاب حکومت کے افسران کو ’’خط ‘‘کی تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































