اسلام آباد (این این آئی)عمران فاروق قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈکی 2رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم سکاٹ لینڈ ٹیم کے ہمراہ دستیاب ثبوتوں کا جائزہ لے رہی ہے ٗ سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایف آئی اے کو فراہم کردیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ15 مئی تک پاکستان کی 3 رکنی ٹیم بھی برطانیہ کا دورہ کرے گی اور ڈاکٹر عمران فارو ق قتل کیس میں ہونے والے پیش رفت اور ثبوتوں کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ سے معلومات شیئر کریگی ۔