ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

حساس اداروں کی جمشید روڈ پر ہوٹل میں کارروائی ،خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حساس اداروں نے جمشید روڈ پر ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر ہوٹل میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار ہوا جس کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، سمیں اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران را کا ایجنٹ ارشد انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔پولیس کے مطابق گرفتارایجنٹ پاکستان سے 6 مختلف ممالک جاچکا ہے جب کہ وہ کراچی میں گزشتہ 8 سال سے منظم طریقے سے نیٹ ورک چلا رہا تھا، حساس اداروں نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔واضح رہے حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را ایجنٹ کلبھوشن یادو کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے پاکستان میں کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے جب کہ کراچی سے گرفتار ہونے والے فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرییڑی سعید بلوچ اور دل مراد نے بھی را سے تعلق کا اعتراف کیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…