لاہور (ا ین این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے، پا نامہ لیکس پر موثر حکمت عملی طے کرنے کیلئے گزشتہ دو روز میں مسلسل دو مرتبہ تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اپوزیشن ارکان جن میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قائد اعظم، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، عوامی تحریک و دیگر جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں ان سے ملاقاتیں کیں۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہر جمعرات کو فیصل چوک مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف دیگر جماعتوں سے ملکر کرپشن کے خاتمہ کیلئے تحریک جاری رکھے گی، میاں محمود الر شید نے کہا کہ نواز شریف سے سادہ سا سوال پوچھتے ہیں کہ میاں صاحب آپ نے آف شور کمپنیوں کس پیسہ سے بنائیں اس پر موصوف ٹی وی پر آ کر کہتے ہیں میرے ابا جی بڑے محنتی تھے، میرا جوناتھن جہاز روک لیا گیا اور میرے بچے بڑے لائق ہیں اصل بات کا جواب ہی نہیں دیتے کیونکہ ان کے پاس کوئی جواب ہے ہی نہیں۔ وزیراعظم خود فریبی سے نکلیں اور آئیں شائیں اور بائیں کی جائے قوم کو بتائیں کہ آپ کے پاس پیسہ آیا کہاں سے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید کا کہنا تھا کہ پا نامہ کی دوسری قسط جلد آنے والی ہے ابھی کرپشن کے حمام میں بہت سے ننگے ہوں گے۔ اس سے پہلے فوج کرپشن کیخلاف ضرب عضب شروع کرے حکمران اپنے آپ کو احتساب کیلئے خود پیش کر دیں ورنہ جدہ کی ٹکٹ ملے گی نہ سکون دہ بستر میسر آئے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































