ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کا 2013کے انتخابات کے بعد پشاورمیں پہلا بڑا جلسہ،نئے سوال کھڑے ہوگئے،تحریک انصاف میں ہلچل

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)لاہور میں خواتین سے بدسلوکی ، پشاور جلسے میں شریک ہوں یا نہیں، پی ٹی آئی خواتین تذبذب کا شکار ہیں ، خواتین ارکان اسمبلی اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں جلسوں میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔9 مئی کوپشاور جلسے میں شرکت کی جائے یا نہیں؟ تحریک انصاف کی خواتین تذبذب کا شکار ہو گئیں ، لاہور واقعے کے بعد بعض خواتین نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔پشاور میں9مئی کو کپتان ایک بار پھر سجائیں گے میدان ، اور اس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ خواتین پرجوش تو ہیں لیکن لاہور واقعے کے بعد پریشان بھی ہیں اور اس پریشانی سے انہوں نے صوبائی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔جلسہ گاہ کیلئے پشاور کے نواحی علاقے خزانہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ خواتین میں بے چینی کا ایک سبب جلسہ گاہ کا اندرون شہر سے ہٹ کر ہونا بھی ہے ۔عمران خان 2013 کے انتخابات کے بعد پشاور میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار خیبرپختونخوا کے عوام ان کا کس طرح استقبال کرتے ہیں ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…