جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی شاندار فتح، بھارت چاروں شانے چت

datetime 7  مئی‬‮  2016 |

اسلا آباد (این این آئی)تیسرے ایشیاءسرکل سٹائل کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیاءکبڈی کپ جیت لیا۔فائنل معرکے میں پاکستان نے بھارت کو 31پوائنٹس کے مقابلے میں 50پوائنٹس سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا،پاکستانی کبڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ،ٹورنامنٹ میں بھارت نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل معرکہ پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،فیصلہ کن معرکے میں دلچسپ مقابلہ ہوا،میچ میں پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی برتری قائم رکھی ،میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان کو بھارت پر 15 پوائنٹس کے مقابلے پر 24پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ،پاکستان کبڈی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک اپنی برتری کو برقرار رکھا اور بھارت کو31پوائنٹس کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ایشیائ کبڈی کپ کا ٹائٹل  اپنے نام کیا ¾پاکستان کی جانب سے مانا جٹ،شفیق چشتی ،وقاص بٹ،بلال محسن ڈھلوں ،رانا محمد عاطف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں ایران نے افغانستان کو 14 پوائنٹس کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 6ممالک نے شرکت کی جس میں بھارت ،افغانستان،ایران،سری لنکا اور نیپال نے شرکت کی،ٹورنامنٹ 2مئی سے 6مئی تک واہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2دفعہ ایشیاءکبڈی کپ کھیلا گیا جس میں ایک مرتبہ پاکستان اور ایک بار بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…