پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کی اصل خوبی کیا ہے؟جانیئے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مکی آرتھر کی اصل خوبی کے بارے میں کہاجاتاہے کہ جنوبی افریقہ کو ٹاپ ٹیم بنانے انہوں نے بہترین کر دار ادا کیاہے۔ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھی قومی ٹیم کے پانچویں غیر ملکی ہیڈ کوچ ہیں جبکہ ان سے پہلے چار غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کیلئے ہیڈ کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے غیر ملکی ہیڈ کوچ رچرڈ پائی بس تھے جو کہ 1999میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے ،قومی ٹیم نے ان کی کوچنگ میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن دوسرے دور میں وہ اچھی کوچنگ کامظاہر ہ کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم کی کارکردگی بھی کافی ناقص رہی۔باب وولمر 2004میں قومی ٹیم کے دوسرے ہیڈ کوچ بنے ،جن کی سربراہی میں ٹیم نے بھارت ،انگلینڈ اور سری لنکا کیخلاف انتہائی شاندار کامیابیاں سمیٹیں ،2007کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کے بعد باب وولمر جمیکا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ان کے بعد آسٹریلیا کے جیف لاسن جولائی 2007میں تیسرے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے لیکن اکتوبر 2008میں چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے انہیں بیکار کوچ قرار دیتے ہوئے عہدے سے فارغ کر دیا۔ڈیوواٹمور پاکستان کے چوتھے غیر ملکی کوچ مقرر ہوئے ان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم نے ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ،2014میں ان کا دو سالہ معاہدہ ختم ہو گیا۔جیف لاسن کے بعد جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر قومی ٹیم کے پانچویں غیر ملکی ہیڈ کوچ مقرر ر ہوئے ہیں ،ان کے بارے میں کہاجاتاہے کہ جنوبی افریقہ کو ٹاپ ٹیم بنانے انہوں نے بہترین کر دار ادا کیاہے۔ ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…