اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) صوبائی اسمبلی پنجاب کا اجلاس جو سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران محکمہ سکولز ایجوکیشن سے متعلق سوالات پوچھے گئے جن جوابات میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے خاتون رکن اسمبلی نگہت شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ حکومت پنجاب نے غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبہ پنجاب میں جنوری تا مارچ 2012ء کے دوران صرف ایک سکول کو سربمہر کیا گیا جبکہ 16 سکولوں کو جرمانے کئے گئے۔ ایک اور رکن اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کے سوال پر صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ گورنمنٹ کمپیرہنسو ہائر سیکنڈری سکول سنگھ پورہ میں اساتذہ کی تعداد 73 ہے۔ ایک اور رکن اسمبلی فائزہ ملک کے سوال پر کہ ڈی ای او کی لاہور میں کتنی آسامیاں ہیں اور کس کس سکیل کی میں وزیر موصوف نے بتایا کہ ضلع لاہور میں ڈی ای او کی سات پوسٹیں ہیں جن میں 6 پوسٹیں جنرل کیڈر کی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ارکان اسمبلی چوہدری فیصل فاروق، نگہت شیخ، شہزاد منشی، جعفر علی ہوجہ، احمد شاہ کھگہ، محمد انیس قریشی، محمد ارشد ملک ایڈووکیٹ سمیت دیگر ارکان اسمبلی کے سوالوں کے جواب دیا۔ واضح رہے کہ ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کئے گئے سوالات کا تعلق 2013-14ء سے ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…