لندن (این این آئی)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ کی سری لنکا اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے پوائنٹس سسٹم کی تجویز کو بکواس قرار دیدیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے دوطرفہ سیریز کے نتائج کیلئے ایک نیا نظام متعارف کارائے جانے کے امکانات ہیں جہاں ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے مجموعی نتائج کو دیکھتے ہوئے فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔تاہم مائیکل ون نے اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس میں حد سے زیادہ پیچیدگیاں ہوں گی۔انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے 2013 میں اس نظام کا استعمال کیا تھا تاہم مائیکل وان نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے، آخر سیریز کے اختتام پر 45 کھلاڑیوں کو پوڈیم پر جمع کر کے کیا کریں گے۔سابق آسٹریلین باؤلر اور یارکشائر کے کوچ جیسن گلیسپی نے سسٹم کو اپنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یہ سب چل رہا ہے میں اس سے خوش ہوں، جب اس کو آزمایا نہیں جائے گا، تب تک اس پر بحث جاری رہے گی کہ آیا یہ اچھا ہے یا برا، اس کو ہو جانے دیں اور دیکھیں کہ یہ کیسا رہتا ہے۔گلیسپی نے کہا کہ اگر یہ تجربہ کامیاب نہیں رہتا تو اس کو ختم کردیں تاہم اگر اسے موقع نہیں دیں گے تو اس کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا۔